This news is extracted from SAMMA News (6-December-2011)
اسٹاف رپورٹ
لندن : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سابق کپتان کا طلاق پرفلیٹ تحفے میں دینے کا حالیہ دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا۔ تاہم انہیں ادھاررقم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے دو ہزار تین میں عمران کو پیسے ادھار دیئے ہے۔

عمران نے لندن کا فلیٹ بیچ کر انہیں یہ رقم واپس کردی۔ جمائما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور انہیں اب تک یقین نہیں آتا کہ عمران اور ان میں طلاق ہوچکی ہے۔
اس سے پہلے جمائما نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان نے ان سے کوئی رقم لی اور نہ پاکستان میں کسی سے رقم لیں گے۔

جمائما نے پیغام میں عمران کے اس دعوے کو غلط کردیا ہے۔ جو تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا کہ جمائما نے انہیں طلاق پرفلیٹ تحفے میں دیا تھا ۔
جمائما کہتی ہیں انہوں نے سابق شوہرکو لندن میں کوئی فلیٹ خرید کر نہیں دیا۔ عمران نے کرکٹ کی آمدنی سے اپنا فلیٹ خریدا تھا۔

جمائما کے پیغامات پر تحریک انصاف کے عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں وضاحت کردی تھی کہ انہوں نے جمائما سے جو پیسے ادھار لیے تھے وہ واپس کردیئے تھے۔
چیمہ کا یہ بھی کہناہے کہ جمائما نے طلاق کے بعد فلیٹ نہیں اسلام آباد کی زمین گفٹ ٹرانسفر کی تھی۔
دوہزارچار میں عمران خان سے طلاق لینے کے باوجود جمائما آج بھی اپنے نام کے ساتھ خان کا لفظ استعمال کررہی ہیں۔

اس سے پہلے چوہدری نثار بھی عمران خان کے اثاثوں پر اعتراضات کرچکے ہیں۔
سیاستدانوں کےاثاثوں کی لڑائی پتہ نہیں کیا رخ اختیار کرے گی تاہم اس پر مبصرین کہتے ہیں کہ اس سے کم از کم عوامی نمائندے بے نقاب ضرورہوں گے۔سماء/ایجنسیز